Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زیر علاج جزامیوں کی مزاج پرسی

زیر علاج جزامیوں کی مزاج پرسی

بودھن /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا گذشتہ رات 9 بجے لائنسای ہاسپٹل بودھن کا دورہ کیا اور یہاں آنکھوں کے دواخانہ میں زیر علاج جزامیوں میں چشمے اور پھل تقسیم کئے اور انہوں نے فاؤنڈر ٹرسٹی لائنس بیسویشور راؤ اور صدر لائنس کلب بودھن لائن معین الدین انجینئیر سے دواخانہ کے انتظامی امور کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ تفصیلات کے بموجب ڈچپلی منڈل میں واقع جزامیوں کی کالونی کا ضلع کلکٹر نے گذشتہ ہفتہ دورہ کیا تھا جہاں بے شمار افراد بینائی کے امراض سے متاثر پائے گئے تھے ۔ ضلع کلکٹر نے اپنی خصوصی دلچسپی سے ڈچپلی کالونی میں ای کیمپ کا انتظام کیا ۔ اس کیمپ میں معائنہ کروانے والوں میں سے 130 افراد آنکھوں کی مختلف بیماریوں سے متاثر پائے گئے جن میں سے 30 افراد کو آنکھوں کے آپریشن کرنے کی ڈاکٹروں نے تجویز پیش کی تھی جن میں سے سات افراد کا گذشتہ روز آپریشن کیا گیا ۔ مزید 23 افراد کا آج آپریشن مقرر ہے ۔ کلکٹر یوگیتا رانہ نے گذشتہ شب تقریب ایک گھنٹہ مریضوںکے ساتھ دواخانے میں گذارا ضلع کلکٹر کی دواخانے کو آمد پر لائینس کلب بودھن کی جانب سے کلکٹر کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی ایڈ ایچ ایم او ڈاکٹر وینکٹ ستیش ، سدھاکر تحصیلدار بودھن سدرشن لائینس کلب کے عہدیدار کشور ، سرینواس راؤ نرسی ریڈی ، راج شیکھر ، انیتا لکشمی ، لکشمی وینکٹیشور راؤ ، امیش شنڈے وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT