Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / زینت امان کو ڈی سی ساف کا کارنامہ حیات ایوارڈ

زینت امان کو ڈی سی ساف کا کارنامہ حیات ایوارڈ

واشنگٹن۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کہنہ مشق بالی ووڈ اداکار زینت امان کو کارنامہ حیات ایوارڈ کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں ڈی سی کی جانب سے 65 سالہ ہیروئن کو یہ اعزاز ہندوستانی نژاد امریکی مخیر شخصیت فرینک اسلام نے پیش کی۔ آج شام خصوصی یادگار کے طور پر زینت امان نے کہا کہ اس نے یہ ایوارڈ چھٹویں سالانہ فلم فیسٹیول کے 8 ستمبر کو اختتام کے موقع پر حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنے پر انہوں نے برسر عام رونا شروع کردیا تھا ،اس کے بعد وہ ہنسنے لگیں کیونکہ لوگ بھی ہنس رہے تھے ۔ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT