Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / زین قادری کی سنچری ، ویژنری جونیر کالج کامیاب

زین قادری کی سنچری ، ویژنری جونیر کالج کامیاب

حیدرآباد ، 26 اگسٹ (راست) زین الدین قادری کی تین نمبر پر عمدہ سنچری کی مدد سے ویژنری جونیر کالج نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام ایڈی آئبارا ٹروفی انڈر 19 کرکٹ میچ میں لویالا جونیر کالج کو تین وکٹ سے ہرادیا۔ گزشتہ روز لویالا جونیر کالج گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں میزبانوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نتیش کمار کی سنچری (140) کے بل بوتے پر 274 رنز بنائے جبکہ پوری ٹیم 41 اوورس کھیل پائی ۔ نتیش کی سنچری رائیگاں ہوئیں کیونکہ جوابی اننگز میں زین نے محض 53 گیندوں میں 101 رنز کی زبردست سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی ۔ ویژنری کی ٹیم نے صرف 31 اوورس میں 278/7 کے ساتھ جیت درج کرائی ۔ ویژنری ٹیم کی طرف سے چار نمبر محمد نعمان افسر نے 61 رنز بنائے ۔ ویژنری ٹیم کو اس کامیابی پر پانچ پوائنٹس حاصل ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT