Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / زیورات کی خرید و فروخت پر ایکسائز ڈیوٹی کے خلاف احتجاج میں شدت

زیورات کی خرید و فروخت پر ایکسائز ڈیوٹی کے خلاف احتجاج میں شدت

سوریہ لوک کامپلکس پر بھوک ہڑتال کا آغاز ، جیمس اینڈ جیویلرس اسوسی ایشنس کی شرکت
حیدرآباد۔9مارچ(سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے سونے کے تیار زیورات پر ایکسائیز ڈیوٹی نافذ کرنے کی تجویز کے بعد ہندوستان بھر میںجیمس اینڈ جویلرس اسوسیشن کی جانب سے احتجاجی دھرنے منظم کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد جیمس اینڈجویلرس اسوسیشن کے کاروباریوں نے آج سے غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے سوریہ لوک کامپلکس گن فاونڈری پر ایک احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر احتجاجیو ںنے سونے کے تیار زیوارت اور جیمس پر ایکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے مرکزی حکومت کی تجویز پر سخت برہمی ظاہر کی انہوں نے کہاکہ اس ملک کی آبادی کا بڑا حصہ غریب او رمتوسط شہریوں پر مشتمل ہے جو معیاری زندگی گذارنے کے خواب دیکھ رہا ہے اور اس کے لئے پائی پائی جو ڑ کر وہ سونے کی خریدی کرتا ہے ۔ مذکورہ احتجاجیوں نے بتایا کہ سونے اور جیمس پر اکسائیز ڈیوٹی کا نفاذ سونے کی خریدوفروخت کو مزید مہنگا کریگاجس کے بعد غریب او رمتوسط طبقے کے لوگ سونے کی خریدی سے محروم ہوجائیں گے ۔ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد جیمس اینڈ جویلرس اسوسیشن کے قائدین نے کہاکہ سونے کی خریدوفروخت پر بھی اس کا اثر پڑیگا اور لاکھوں کاریگراس سے متاثر ہونگے ۔ صدر ایچ جے یم اے مہیندر تائل‘ کیلاش چرن صدر ٹی سی جی اے‘پروین کمار سکریٹری ٹی سی جے اے‘ اویناش گپتا جوائنٹ سکریٹری ایچ جے ایم اے ‘ اظہر عبدالطیف کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میںتاجرین اور کاریگروں نے اس احتجاجی دھرنے میںشرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT