Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / زیورات کی گمشدگی پر خاتون کی خودکشی

زیورات کی گمشدگی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رشتہ داروں کی تقریب میں شرکت ایک خاتون کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ للیتا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ للیتا بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن ملکارجن کی بیوی تھی ۔ یہ لوگ اپنے رشتہ داروں کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے اور اس دوران ان کے طلائی زیورات گم ہوگئے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT