Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / زیورات کے تاجرین کا 17 مارچ کو ملک گیر احتجاج

زیورات کے تاجرین کا 17 مارچ کو ملک گیر احتجاج

نئی دہلی ۔ 14 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) زیورات پر ایک فیصد اکسائیز ڈیوٹی کے خلاف تاجرین کی ہڑتال آج 13 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ صرافہ تاجرین نے احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے اور جمعرات کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔آل انڈیا صرافہ جیویلرس اینڈ سورنکار ایکشن کمیٹی کے ایکزیکٹیو رکن پروین گوئل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 دن سے جاری غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے لہذا 17مارچ کو ملک گیر سطح پر احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ بجٹ میں پیش کردہ ایک فیصد اکسائیز ڈیوٹی تجویز کے خلاف 2 مارچ سے تاجرین یہ احتجاج کررہے ہیں ۔ گوئل نے کہاکہ حکومت کو اکسائیز ڈیوٹی کی تجویز سے دستبرداری اختیار کرنی چاہئے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں یہ احتجاج تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں دھرنے اور راستہ روکو منظم کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT