Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / زیورات کے شوروم میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی

زیورات کے شوروم میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی

لکھنؤ6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چوک کوتوالی علاقے میں چند مسلح بدمعاشوں نے ایک صرافہ شورم میں گھس کر کروڑوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت کرنے پر شوروم کے مالک اور اس کے بیٹے کو زخمی کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چوک کوتوالی علاقے میں گزشتہ شب تقریباً 8.45 بجے موٹر سائیکل پر سوار آٹھ مسلح بدمعاشوں نے مکند جویلرس پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود شوروم مالک پروین رستوگی ، ان کے بیٹے جیتانشو اور تمام 25ملازمین کو ہتھیاروں کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ بدمعاش سونے کے زیورات اور نقدی کو تھیلوں میں بھر کر لے گئے ۔مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے پروین کو طفنچہکے بٹ سے جبکہ ان کے بیٹے کے پاؤں میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ دونوں کو ٹراما سنٹر میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔بدمعاش کتنے زیورات لوٹ کر لے گئے یہ ابھی واضح نہیں ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT