Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / زیڈان کاسٹیلا کی کوچنگ کو برقرار رکھیںگے

زیڈان کاسٹیلا کی کوچنگ کو برقرار رکھیںگے

پیرس۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور فرانسیسی کلب انسٹیلا کے کوچ زیڈان نے ریئل میڈرڈ کا کوچ بنائے جانے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریئل میڈرڈ کی حالیہ دنوں  میں ناقص کارکردگی کے بعد سے چند ہفتے سے پیش قیاسیاں زور پکڑ رہی تھیں کہ زیڈان کو کلب کا کوچ مقرر کیا جا رہا ہے۔ ریئل میڈرڈ کی کوچنگ کا سوال کرنے پر انہوں نے کہا ہیکہ پتہ نہیں ان سے آج یہ سوال کیوں کیا جا رہا ہے۔ زیڈان نے کہا وہ کاسٹیلا کی کوچنگ کر رہے ہیں اور اپنے کلب کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کسی کے ملازمت کھو دینے کے بعد یہ نہیں سوچا جانا چاہئے کہ سب کچھ تبدیل ہو جائیگا۔ زیڈان نے مزید کہا وہ ریئل میڈرڈ اور اس کے مینجر کی حمایت کرتے ہیں۔ زیڈان خود بھی پانچ سال تک ریئل میڈرڈ میں کھیلتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT