Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / زیکاوائرس : میامی میں خواتین کو الرٹ رہنے کی ہدایت

زیکاوائرس : میامی میں خواتین کو الرٹ رہنے کی ہدایت

فلوریڈا ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں حاملہ خواتین کو خبردار کیا گیا ہیکہ وہ زیکا وائرس سے متاثرہ کاؤنٹی میامی کے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ زیکا وائرس سے متاثرہ امریکی ریاست فلوریڈا کی دو کاؤنٹیز میامی اور بروورڈ اس وائرس سے متاثرہ ہیں جبکہ مزید دس نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اس علاقہ میں موجود حاملہ خواتین سے 15 جون کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنے خون کے ٹسٹ کروائیں جبکہ ایسی خواتین جو بچہ پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقے سے نکلنے کے بعد کم ازکم آٹھ ہفتوں تک انتظار کریں۔ فلوریڈا کے گورنر ریک اسکاٹ نے ہنگامی بنیادوں پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ ہفتہ کو انگلینڈ میں عوامی صحت کے ادارہ نے ماؤں سے کہا کہ وہ بلا ضرورت فلوریڈا جانے سے اجتناب کریں۔ اب تک سامنے آنے والے 14 معاملات میں سے چار افراد ایسے ہیں جو مقامی مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ دیگر دس متاثرین میں یہ مرض بیرونی علاقوں سے منتقل ہوا ہے۔ متاثرین میں دو خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ دو روز قبل امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر فلوریڈا میں سامنے آنے والے زیکا وائرس کے چار متاثرین کے معاملات ملک کے اندر موجود اس وائرس کے پہلے معاملات ہیں اور شاید یہ مقامی مچھروں سے منتقل ہوئے ہیں۔ اب تک لاطینی امریکہ اور غرب الہند سے باہر جہاں جہاں یہ وائرس موجود ہے، یا تو سفر کے باعث یا پھر جنسی عمل کے ذریعہ امریکہ میں منتقل ہوا تھا۔زیکا سے متاثر لوگ تھوڑے سے بیمار دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ نومولود بچوں کے دماغ کو بہت بری طرح متاثر کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT