Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / زیکا سے نمٹنے اوباما کو فنڈز کی ضرورت

زیکا سے نمٹنے اوباما کو فنڈز کی ضرورت

واشنگٹن، 09 فروری (رائٹر)امریکہ کے صدر بارک اوباما زیکا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکی کانگریس سے 1.8 ارب ڈالر کی ہنگامی مالی مدد کا مطالبہ کریں گے ۔مسٹر اوباما نے کہا ‘‘ سب سے اچھی بات یہ ہیکہ زیکا سے لوگوں کی موت نہیں ہوتی ہے ۔ بیشتر اس وائرس میں مبتلا ہیں اوروہ اس کے بارے  میں جانتے ہیں۔ اس لئے اس معاملے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایسا وائرس نہیں ہے جس سے لوگوں کی موت ہو جائے گی پھر بھی اس سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں’’زیکا وائرس جنوبی اور وسطی امریکہ اور کیریبین علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اس کے اثرات والے بچوں کی پیدائش پسماندہ دماغ کے ساتھ ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر حاملہ خواتین کے سلسلے میں متفکر ہیں۔ اس وائرس سے نمٹنے کیلئے طلب کی گئی ہنگامی مالی مدد کا استعمال مچھروں کی روک تھام اور متعلقہ ویکسین کیلئے تحقیق کے پروگراموں پر کیا  جائے گا۔
لندن واقع یورپی میڈیسنس ایجنسی (ای ایم)نے کل کہا کہ زیکا وائرس کیلئے ویکسین تیار کرنے کیلئے کم ازکم 12 گروپ کام کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT