Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / زیکا نہیں، انعامی رقم کے سبب اولمپک سے گالفر دستبردار

زیکا نہیں، انعامی رقم کے سبب اولمپک سے گالفر دستبردار

ریو دی جنیرو۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ریواولمپکس کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کے صف اول کے چار گالفر زیکا وائرس کے سبب نہیں بلکہ اولمپکس میں کامیابی پر رقم نہ ملنے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔ ریو اولمپکس کا انتظام سنبھالنے والی کمیٹی کے سربراہ کارلوس نزمان نے کہا کہ گالفرز زیکا وائرس پر ملبہ گرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میڈیا نے اس بات سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ وہ اس لئے شرکت نہیں کر رہے کیونکہ اس میں کوئی انعامی رقم نہیں۔ کارلوس نزمان نے کہا کہ فلوریڈا میں زیکا کی صورتحال برازیل سے بھی بدتر ہے اور گالفرز فلوریڈا میں کھیل رہے ہیں۔ جارڈن اسپیتھ نے زیکا وائرس پر تحفظات اور دیگر ذاتی مسائل کے سبب اولمپکس سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل جیسن ڈے، ڈسٹن جانسن اور رورے میک لورے نے بھی اولمپکس سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ چھوڑنے کی بڑی وجہ زیکا وائرس ہے۔ ان کھلاڑیوں کی دستبرداری کے بعد اولمپکس میں گالف کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے کہا کہ گالف کے اولمپک میں مستقبل کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ کس تعداد میں صف اول کے کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT