Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / زیکا وائرس کا خطرہ ‘راونک اور سیمونا اولمپک سے دستبردار

زیکا وائرس کا خطرہ ‘راونک اور سیمونا اولمپک سے دستبردار

ریو ڈی جنیرو۔16 جولائی (سیاست ڈاکٹ کام )کینیڈا کے ٹینس اسٹار میلوس راونک اور رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے زیکا وائرس کے خطرات کے پیشِ نظر برازیل کے شہر ریو میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے اولمپک مقابلوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے میلوس روانک نے کہا  میں یہ فیصلہ صحت کے خدشات کے پیش نظر اور زیکا وائرس کی غیر یقینی صورتِ حال کی وجہ سے کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ اب تک 20 سے زائد کھلاڑی زیکا وائرس کی وجہ سے ریو اولمپک میں شرکت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں رومانیہ کی سیمونا نے کہا کہ ان کے لئے ان کا خاندان اہم ہے اور وہ زیکا وائرس کی وجہ سے خود کو خطرے میں نہیں ڈال سکتیں۔خیال رہے کہ زیکا وائرس کی وجہ سے بچے پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ سیمونا اور راونک ٹینس کے پہلے دو کھلاڑی ہیں جنھوں نے زیکا وائرس کی وجہ سے ریو اولمپیکس میں شرکت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ راونک نے فیس بک پر لکھا ہے کہ میں اپنے فیصلہ سے کسی دوسرے ایتھلیٹ کو متاثر نہیں کرنا چاہتا جو کہ گیمس کے لئے برازیل جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT