Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ انڈیا زونل شوٹنگ مقابلے : ڈاکٹر صابر علی خاں کو گولڈ میڈل

ساؤتھ انڈیا زونل شوٹنگ مقابلے : ڈاکٹر صابر علی خاں کو گولڈ میڈل

حیدرآباد 8 نومبر ( سیاست نیوز ) اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کی جانب سے منعقدہ ساتویں ساؤتھ انڈیا زونل شوٹ گن شوٹنگ مقابلوں 2015 میں ڈاکٹر صابر علی خاں کو گولڈ میڈل حاصل ہوا ۔ گچی باؤلی میں 2 تا 7 نومبر منعقدہ ان مقابلوں میں تلنگانہ ‘ آندھرا پردیش ‘ ٹاملناڈو ‘ پانڈیچری ‘ کرناٹک و کیرالا کے شوٹرس نے حصہ لیا ۔ ان مقابلوں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر صابر علی خاں نے تمام مقابلہ جات میںبہترین مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ ڈاکٹر صابر علی خاں اس کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایس ایس ایف مقابلوں کیلئے کوالیفائی ہوگئے ۔ آئی ایس ایس ایف کے قومی سطح پر مقابلے جات ڈسمبر 2015 میں جئے پور میں منعقد ہونگے ۔ مسٹر کے ایم اے انصاری کو سلور میڈل اور امیتابھ وی کو برانز میڈل حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT