Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ ایشین گیمس ، ہندوستان کو 14 گولڈ میڈلس

ساؤتھ ایشین گیمس ، ہندوستان کو 14 گولڈ میڈلس

گوہاٹی ۔ /6 فبروری (پی ٹی آئی) ساؤتھ ایشین گیمس کے افتتاحی دن میزبان ہندوستان 14 گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے سرفہرست رہا ۔ ہندوستانی پیراکوں ، ریسلرس ویٹ لفٹرس اور سیکل رانوں کو گولڈ میڈلس حاصل ہوئے ۔ ہندوستان اگرچہ 14 گولڈ میڈلس اور پانچ سلور میڈلس کے ساتھ مجموعی طور پر 19 میڈلس حاصل کرتے ہوئے سرفہرست رہا لیکن سری لنکا 21 میڈلس حاصل کرنے کے باوجود دوسرے مقام پر ہے کیونکہ اس کو صرف چار گولڈ میڈلس حاصل ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی ریسلرس آج کے مقابلوں کے اسٹارس رہے جنہوں نے پانچ گولڈ میڈلس حاصل کیا ۔ بعد ازاں ہندوستانی سائیکل رانوں نے دو گولڈ اور دو سلور میڈلس کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا ۔ ہندوستانی ریسلرس رجنیش اور رویندر نے مردوں کے زمرہ میں اور پرینکا سنگھ نے لڑکیوں کے زمرہ میں گولڈ میڈلس حاصل کئے ۔

TOPPOPULARRECENT