Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ ایشین گیمس کا کامیاب انعقاد ہوگا

ساؤتھ ایشین گیمس کا کامیاب انعقاد ہوگا

مرکزی وزیر اسپورٹس کا ادعا ۔ مشعل کو شیلانگ و گوہاٹی روانہ کیا گیا
نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اسپورٹس سربانندا سونوال نے آج یہ ادعا کیا کہ آئندہ ماہ ہونے والے جنوبی ایشین گیمس کامیاب رہیں گے ۔ ملک کے شمال مشرقی خطہ میں ہونے والے یہ پہلے انٹرنیشنل مقابلے ہونگے جو مختلف کھیلوں پر محیط ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں یہ مقابلے اہم رول ادا کرینگے ۔ ساؤتھ ایشین گیمس کا گوہاٹی اور شیلانگ میں 5 تا 16 فبروری انعقاد عمل میں آ رہا ہے ۔ سونووال نے مشعل دوڑ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی شروعات ہے ۔ مشعل کی دوڑ کو آج کامیاب انداز میں شروع کیا گیا ہے ۔ اب یہ مشعل پہلے شیلانگ جائیگی اور پھر گوہاٹی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کے انعقاد میں اب تک آسام ‘ میگھالیہ کی حکومتوں اور وہاں کے عوام سے جو کچھ بھی مدد ملی ہے ہم اس پر مسرور ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم نے بھی اس میں ہر ممکن مدد فراہم کی ہے ۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن بھی اچھی ذمہ داری نبھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمارا یہ یقین ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمس پوری طرح کامیاب رہیں گے ۔ یہ مقابلے شمال مشرق کو اپنی صلاحیتوں ‘ امکانات اور علاقہ کی خوشحالی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرینگے ۔ سونوال گیمس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر نشین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ممالک کے 3,000 اتھیلیٹس جملہ 23 زمروں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ چھ مقابلے شیلانگ میں اور مابقی آسام میں منعقد ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT