Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ ایشین گیمس‘ ہندوستانی ہاکی ٹیم کا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ

ساؤتھ ایشین گیمس‘ ہندوستانی ہاکی ٹیم کا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ

گوہاٹی۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی منس ہاکی ٹیم 12ویں ساؤتھ ایشین گیمس میں کل نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف مقابلہ کے ساتھ گولڈ میڈل کیلئے اپنی مہم شروع کرے گی ۔ اگرچہ ماضی میں ان کھیلوں میں ہندوستانی ٹیم گولڈ میڈل سے محروم رہی ہیں ۔ ہندوستانی ٹیم جونیئر کھلاڑی مندیپ انٹل کی کپتانی میں کھیل رہی ہے کیونکہ ہندوستانیکے اکثر سینئر کھلاڑی پُرکشش اور مالی طور پر فائدہ بخش ہاکی انڈیا لیگ کے رواں مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو کل بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ایف آئی ایچ کی فہرست میں بنگلہ دیش کا 29واں مقام ہے ۔ اس طرح وہ ہندوستان سے 22درجے پیچھے ہے ۔ ہندوستان  ٹیم کو عالمی سطح پر ساتویں مقام کی حاصل ہے ۔ اس کو کل کے کھیل میں اپنے جونیئر کھلاڑیوں کو متعارف کرنے کا موقع مل جائے گا ۔ ہندوستانی ٹیم کا پیر کو اپنی دیرینہ حریف پاکستانی ٹیم سے مقابلہ ہوگا اور کل بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والا پہلا مقابلہ ہندوستان کے جونیئر کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ تجربہ کار موفیلڈر گرباج سنگھ کو 9ماہ کی معطلی کے بعد دوبارہ ٹیم میںشامل کرلیا گیا ہے ۔ گرباج نے کل کے کھیل کے بارے میں کہا کہ وہ کسی ٹیم کو آسان یا معمولی نہیں سمجھتے اور بدستور اپنے فطریکھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT