Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ساؤتھ زون میں پولیس کا بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ

ساؤتھ زون میں پولیس کا بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) عیدالاضحی اور گنیش تہوار کے پیش نظر ساؤتھ زون علاقہ میں آج پولیس نے بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ کیا ۔ مرکزی نیم فوجی دستوں نے پرانے شہر کے کئی علاقوں میں فلیگ مارچ کرتے ہوئے اپنے موجودگی کا احساس دلایا ۔ بیک وقت منعقد ہونے والے عیدالاضحی اور گنیش تہوار کے پیش نظر ساؤتھ زون علاقہ میں دو ہزار پولیس فورس متعین کی گئی تھی جس میں دو سی آر پی ایف کی کمپنیاں ، ریاپڈ ایکشن فورس کی دو کمپنیاں اور انڈین ٹبیڈ بارڈر پولیس فورس کو طلب کیا گیا ہے ۔اس موقع پر تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس کے علاوہ ضلع عادل آباد ، نلگنڈہ اور میدک سے سیول پولیس عملہ کو طلب کرتے ہوئے کئی علاقوں میں متعین کیا گیا ہے ۔ پولیس نے 27 ستمبر کو گنیش وسرجن کے موقع پر بالاپور تا نیا پل 150 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں اور جلوس پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سے کڑی نظر رکھی جائے گی ۔ اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں جس میں جانوروں کے اعزا اور فضلے کی صفائی کیلئے اضافی گاڑیوں کا انتظام کیا جارہا ہے اور بروقت صفائی کیلئے جی ایچ ایم سی کے عملہ کو بیگس بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT