Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ہوم گارڈس کے تقررات

سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ہوم گارڈس کے تقررات

تقررات میں شفافیت پر عمل ، جمعہ اور ہفتہ کے پروگرامس برقرار ، مرلیدھر بھگوت
حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ہوم گارڈز کے تقررات کے سلسلہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ آج ان دونوں کمشنریٹ میں امیدواروں کے انتخاب کیلئے 800 میٹر کی دوڑ کا آغاز ہوا ۔ تقررات میں شفافیت اور کسی بھی قسم کی بداحتیاطی اور بدعنوانیوں کے الزامات کو دور کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات پر کمشنر رچہ کنڈہ نے زور دیا ۔ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت کمشنر رچہ کنڈہ نے اس خصوص میں عہدیدادروں کو خصوصی ہدایت جاری کی ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں ایک کمیٹی کے ذریعہ ہوم گارڈز کے تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ مسٹر تفسیر اقبال آئی پی ایس ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون اس کمیٹی کے چیرمین ہیں ۔ موسم میں تبدیلی کے سبب آج دوڑ لگائی گئی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے دن کے پروگرامس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ہوم گارڈ کے تقررات کیلئے تقریباً 25 ہزار امیدواروں نے درخواست داخل کی ۔ ان امیدواروں میں آج 293 امیدواروں نے شرکت کی ۔ جن میں 154 امیدوار دوڑ میں کامیاب ہوئے جبکہ 139 امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ۔ کمشنر کی اطلاعات کے مطابق پی ای ٹی ٹسٹ کی تفصیلات کے متعلق امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ کیا جائے گا ۔ سائبرآباد کے حدود میں آٹھواں بٹالین کنڈاپور میں دوڑ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ 251 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 107 کامیاب ہوئے جبکہ 144 امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ۔ سائبرآباد ٹرافک پولیس کے ڈی سی پی مسٹر اے آر سرینواس نے جائزہ لیا اور انچارج کمشنریٹ ایم ایس صدیقی کی نگرانی موجود تھی ۔ رچہ کنڈہ کے امیدواروں کی دوڑ عنبرپیٹ پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT