Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد حدود میں تین افراد کی خودکشی

سائبرآباد حدود میں تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر 3 افراد نے خودکشی کرلی ۔ چندا نگر ملکاجگیری ، میرپیٹ حدود میں واقعات پیش آئے ۔ چندا نگرپولیس کے مطابق 31 سالہ ایسو جو پیشہ سے چوکیدار تھا چندا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایسو اناپورنا اپارٹمنٹ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 30 سالہ روی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ راجندر جو رئیل اسٹیٹ کا تاجر تھا ۔ جنگیاکالونی میر پیٹ میں رہتا تھا کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT