Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد میں خواتین کی خودکشی کے دو علحدہ واقعات

سائبرآباد میں خواتین کی خودکشی کے دو علحدہ واقعات

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ بھارتی جو طالبہ بتائی گئی ہے ۔ حیات نگر علاقہ کے ساکن سیتارام کی بیٹی تھی ۔ اس طالبہ نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ طالبہ خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ پدما جو ریڈی کالونی علاقہ کے ساکن کمارا سوامی کی بیوی تھی ۔ اس خاتونے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس کے مطابق اس بیوٹیشن خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT