Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد میں مختلف سڑک حادثات ، تین افراد بشمول کمسن ہلاک

سائبرآباد میں مختلف سڑک حادثات ، تین افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد ۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افرا د بشمول ایک کمسن ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 40 سالہ سدانند چاری جو پیشہ سے مزدور اورروڈا میستری نگر علاقہ کا ساکن تھا کل یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیااور علاج کہ دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 3 سالہ گنیش جو میڑچل علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ سرینواس کل موٹر سیکل پر اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ پیٹ بشیرآباد علاقہ سے گذر رہا تھاکہ اس کی گاڑی سڑک کنارے رکی ہوئی ڈی سی ایم سے ٹکراگئی ۔ اس حادثہ میں تین سالہ لڑکا برسرموقع ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ سرورنگر پولیس کے مطابق 52 سالہ سریش جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا امبیڈکر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ گزشتہ ہفتہ یہ شخص اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آـکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT