Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد میں نامراد عاشق کی خودکشی

سائبرآباد میں نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میڑپلی میں ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سی ایچ کرن کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ملکارجن نگر میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے  ایک خودکشی نوٹ برآمد کرلیا ہے ۔ جس میں اس نے محبت میں ناکامی کے سبب خودکشی کا فیصلہ کیا تھا اور خودکشی کرلی ۔ یہ نوجوان ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور محبت میں ناکام ہوگیا تھا ۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT