Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبرآباد پولیس کی جانب سے 816 گاڑیوں کے ہراج کی تجویز

سائبرآباد پولیس کی جانب سے 816 گاڑیوں کے ہراج کی تجویز

امکانی مالکین اور دعویداروں کو معائنہ کی اجازت ، سات دن کی مہلت
حیدرآباد /20 نومبر ( پریس نوٹ ) سائبرآباد پولیس نے مختلف اقسام کے 816 نامعلوم اور لاوارث گاڑیاں جمع کئے ہیں جو عنبرپیٹ میں واقع سنٹرل آرمڈ ریزرو ہیڈ کوارٹرس پریڈ گراؤنڈ پر رکھی گئی ہے ۔ جن کا سٹی پولیس قانون کے مطابق عام ہراج کرنے کی تجویز ہے ۔ سائبرآباد کے پولیس کمشنر نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اگر کسی کو اس پر کوئی اعتراض یا ملکیت کا دعوی ہو تو وہ او ایس ڈی سی اے آر ہیڈ کوارٹرس پر درخواست داخل کرتے ہوئے اندرون 7 یوم اپنا دعوی پیش کرسکتا ہے ۔ مدت گذرنے کے بعد ان گاڑیوں کا ہراج کردیا جائے گا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے او ایس ڈی سی اے آر ہیڈ کوارٹرس عنبرپیٹ پر ان گاڑیوں کی تمام تفصیلات دستیاب ہیں علاوہ ازیں سائبرآباد کے ویب سائیٹ www.cyberabadpolice.gov.in پر بھی تفصیلات پیش کی گئی ہے ۔ گاڑیوں کے دعویدار ہیڈ کوارٹرس سے اجازت حاصل کرتے ہوئے شخصی طور پر ان گاڑیوں کا معائنہ بھی کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT