Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبرآباد کمشنریٹ کی ایسٹ اور ویسٹ میں تقسیم

سائبرآباد کمشنریٹ کی ایسٹ اور ویسٹ میں تقسیم

حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کی تقسیم کے احکامات جاری کرتے ہوئے دو نئے کمشنریٹ کے قیام کا اعلان کیا ۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور جرائم کی شرح میں اضافہ کے سبب ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر انوراگ شرما نے حکومت سے سائبرآباد کمشنریٹ کی تقسیم کرتے ہوئے دو نئے کمشنریٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس پر حکومت نے آج احکامات جاری کئے ۔ سائبر آباد ایسٹ اور سائبر آباد ویسٹ کمشنریٹ قائم کئے جارہے ہیں جس میں ضلع محبوب نگر ، ضلع نلگنڈہ کے بعض علاقوں کو نئے کمشنریٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ نئے کمشنریٹ کے قیام کیلئے 346 اضافی پولیس عملہ ، 135 منسٹریل اسٹاف ، 2000 ہوم گارڈس اور 41 آؤٹ سورسنگ جائیدادوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ سائبر آباد کمشنریٹ ایسٹ میں بھونگیر ، ملکاجگری اور ایل بی نگر زونس رہیں گے جن میں بھونگیر ، چوٹ اوپل ، ملکاجگری ، کشائی گوڑہ ، ونستھلی پورم ، ایس بی نگر اور ابراہیم پٹنم ڈیویژنس رہیں گے اور اس کمشنریٹ حدود میں تین سی سی ایس پولیس اسٹیشنس بھی قائم کئے جارہے ہیں جبکہ ایک خواتین کا پولیس اسٹیشن بھی رہے گا ۔ سائبر آباد کمشنریٹ ویسٹ میں بالا نگر ، مادھاپور اور شمس آباد زونس قائم کئے جارہے ہیں جن میں بالا نگر ، پہاڑی شریف ، مادھاپور ، کوکٹ پلی ، میاں پور ، شمس آباد ، راجندر نگر اور شاد نگر ڈیویژنس قائم کئے جارہے ہیں اور تین سی سی ایس پولیس اسٹیشنس بھی رہیں گے جبکہ ایک خصوصی خواتین کا پولیس اسٹیشن اور آئی ٹی کاریڈر قائم کیا جارہا ہے ۔ نئے کمشنریٹ کے کمشنران پولیس کا عنقریب تقرر کیا جائے گا جس میں سائبر آباد ویسٹ کی کمشنریٹ حیثیت سے سینئر پولیس عہدیدار مسٹر بی نوین چند کا تقرر عمل میں لائے جانے کی امید ہے ۔

TOPPOPULARRECENT