Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد حدود میں پولیس کا قماربازی کے اڈہ پر دھاوا

سائبرآباد حدود میں پولیس کا قماربازی کے اڈہ پر دھاوا

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں میڑچل پولیس نے ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈہ کو بے نقاب کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ جس میں پولیس نے 18 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اس دھاوے میں 35 ہزار نقد رقم اور 8 سیل فون کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ تاہم پولیس نے گرفتار افراد کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا اور بتایا کہ اس معاملے میں قمار بازی کے ایسے مزید اڈوںکی موجودگی کا پولیس کو انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT