Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سائبرحملوں سے مقابلہ کیلئے انٹلیجنس ناگزیر : پاریکر

سائبرحملوں سے مقابلہ کیلئے انٹلیجنس ناگزیر : پاریکر

رانچی، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج جھارکھنڈ رکھشا شکتی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور کہاکہ سائبر حملوں سے نمٹنے کیلئے طاقت کے ساتھ انٹلیجنس کی ضرورت بھی وقت کا تقاضہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اب ہم سائبر دور میں ہیں، لہٰذا طاقت کے ساتھ انٹلیجنس کی بھی اشد ضرورت ہے اور یہ دونوں خصوصیات سائبر حملوں سے نمٹنے میں کارگر ثابت ہوں گے۔ وزیر دفاع نے آج برسا منڈا اسٹیڈیم میں جھارکھنڈ رکھشا شکتی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اور ملک کا سب سے بڑا ترنگا لہرانے کے بعد عوام سے مخاطب تھے۔ انھوں نے بتایا کہ آج سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی گجرات اور راجستھان کے بعد جھارکھنڈ تیسری ریاست بن گئی جہاں پر رکھشا شکتی یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ رکھشا شکتی یونیورسٹی میں پولیس سائنس اور انٹرنل سکیوریٹی (داخلی سلامتی) کے شعبوں میں سرٹیفکٹ، ڈپلوما اور ڈگری کورسیس کی پیشکش کی جاتی ہے۔ اس یونیورسٹی میں ہر سال 300 تا 500 طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT