Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / سائبرحملے کی تحقیقات کا حکم : اوباما

سائبرحملے کی تحقیقات کا حکم : اوباما

واشنگٹن، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات کے دوران مبینہ طور پر روس کی جانب سے ہو رہے مسلسل سائبر حملے کے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے ای میل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔واشنگٹن پوسٹ مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے ) کے مطابق روس نے ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے سلسلے میں مداخلت کی تھی۔ وہائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان ایرک شلٹز نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران انٹرنیٹ پر تواتر سے مشتبہ سرگرمیاں نوٹ کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس حکام کو معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ 2008ء کے صدارتی انتخابات کے فوراً بعد کے ایام تک بڑھا دیا گیا ہے جس میں چین پر الیکشن نتائج میں رد و بدل کی کوششوں کے الزامات لگے تھے ۔ایرک شلٹز نے کہا کہ تحقیقات میں انتخابی عمل کی ہیکنگ کی مبینہ کوششوں میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کے الزام کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور تفتیشی حکام جس رخ سے بھی چاہیں گے معاملے کی تحقیقات کرسکیں گے ۔صدر براک اوباما نے تحقیقات کا یہ حکم کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد دیا ہے جو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT