Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبر آباد حدود میں سڑک حادثات میں تین افراد فوت

سائبر آباد حدود میں سڑک حادثات میں تین افراد فوت

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 28 سالہ شیخ جعفر جو کشائی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا‘ پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے۔ 21 جوئی کے دن جعفر اپنی موٹر سیکل پرجارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی  اور شدید زخمی حالت میں جعفر کل رات فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 45 سالہ دین دیال یادو جو پیشہ سے چوکیدار تھا ‘شاہ پور نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایچ ایم ٹی کے علاقہ میں وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نا معلوم تیز رفتار گاڑی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق 30 سالہ ملیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا پیٹ بشیر آباد میں کل ایور یجمل کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT