Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبر آباد میں کمسن لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ

سائبر آباد میں کمسن لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ

حیدرآباد 29 اگست ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس حدود میں ایک کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ لڑکی کا ‘جس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ‘دو آٹو ڈرائیورس شیوا اور انیل نے اغوا کیا اور ایک دن لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اور بعد میں آوٹر رنگ روڈ کے قریب میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ ملزمین کو پولیس ایل بی نگر نے گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ماہ قبل متاثرہ لڑکی اپنے بھائی کے گھرہستنا پورم آئی تھی ۔ آٹو ڈرائیورس ایک مرتبہ اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے تھے ۔ گذشتہ روز لڑکی جب تنہا جارہی تھی دونوں نے آٹو میں سوار کرلیا اور آوٹر رنگ روڈ کے قریب اس کی عصمت ریزی کی جسکے بعد 28 اگست کو گرم گوڑہ کے علاقہ میں اس کو چھوڑ دیا ۔ لڑکی کو رشتہ داروں نے بھائی کے حوالے کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT