Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبر آباد پولیس کے انٹگریٹیڈ ویب اپلیکیشن کا آغاز

سائبر آباد پولیس کے انٹگریٹیڈ ویب اپلیکیشن کا آغاز

ایونٹ پرمیشن کے لیے آن لائن درخواست کی سہولت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : سائبر آباد پولیس نے ایونٹ کے انعقاد کی اجازت حاصل کرنے کے لیے شہریوں کے لیے ایک انٹگریٹیڈ ویب اپلیکیشن کا آغاز کیا ہے تاکہ اس عمل میں تیزی کے ساتھ موثر خدمات فراہم کی جائیں ۔ اس اپلیکیشن کو سنٹر فار گڈگورنینس (CGG) حیدرآباد کی جانب سے فروغ دیا گیا ہے ۔ چنانچہ شہری ایونٹس کی اجازت کے حصول کے لیے سائبر پولیس ویب سائٹ cyberabadpolice.gov.in سے استفادہ کرسکتے ہیں اور درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس کے لیے انہیں ایونٹ سے 7 روز قبل آن لائن سروسیس سے استفادہ کرتے ہوئے درخواست دینا ہوگا ۔ شہریوں کو ایونٹ کی اجازت کے لیے درخواست دینے کے لیے کمشنریٹ کو آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اب تک ایونٹ آرگنائزرس کو اجازت کے حصول کے لیے درخواست داخل کرنے کے لیے کمشنریٹ آنا پڑتا تھا اب اس کی ضرورت نہیں ہے وہ آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ اگر اس میں کوئی مسئلہ ہو تو وہ 040-27853403 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں ہونے والے مختلف یونٹس کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد اس ویب ایپ کو سندیپ شنڈیلیا آئی پی ایس ، کمشنر آف پولیس ، شاہ نواز قاسم آئی پی ایس جوائنٹ کمشنر آف پولیس ، ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا ، ڈی سی پی کرائمس ، ایس جئے رام ، اے سی پی کی نگرانی میں ڈیولپ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT