Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبر آباد پولیس 9 اچھے شہریوں کو سرٹیفیکٹ اور نقد انعام پیش کریگی

سائبر آباد پولیس 9 اچھے شہریوں کو سرٹیفیکٹ اور نقد انعام پیش کریگی

حیدرآباد 23 اگسٹ ( این ایس ایس ) سائبر آباد پولیس کی جانب سے عوام اور شہریوں کی جانب سے پولیس کی مدد اور مجرموں کی گرفتاری ‘ لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں اہم رول یا پھر اہم اطلاعات فراہم کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر سہ ماہ میں اس طرح کے اچھے شہریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گڈ سٹیزن سرٹیفیکٹ اور ایک ہزار روپئے نقد انعام کمشنر پولیس سائبر آباد کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔ یہ پولیسنگ میں عوام کو شامل کرنے کی کوشش ہے ۔ اس بار پولیس نے اس ایوارڈ کیلئے نو شہریوں کو منتخب کیا ہے ۔ ان میں وائی چندر شیکھر ‘ ایس سنیل ورما ‘ شریمتی سنکا سروجا ‘ آر سروجا ‘ کے املا ‘ جے انورادھا ‘ ڈی وینکٹما ‘ بی کیولو اور عبدالسلیم شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT