Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبر آباد میں عید الفطر کے موقع پر خصوصی انتظامات

سائبر آباد میں عید الفطر کے موقع پر خصوصی انتظامات

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس کمشنریٹ ( ایسٹ ) میں نماز عید الفطر کے لیے پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات انجام دئیے گئے ہیں ۔ ایسٹ کمشنریٹ کے کمشنر پولیس مسٹر مہیش بھگوت نے بتایا کہ ایسٹ کے حدود میں تمام عیدگاہوں پر تلاشی انجام دی گئی ہے اور سخت ترین صیانتی انتظامات انجام دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عید کی خوشی کے موقع پر کسی بھی قسم کی شرپسندی ، گڑبڑ اور ماحول کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT