Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبر آباد میں موبائیل گاڑیوں و بلو کولٹ عملہ میں آلات کی تقسیم

سائبر آباد میں موبائیل گاڑیوں و بلو کولٹ عملہ میں آلات کی تقسیم

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے موبائیل گاڑیوں اور بلو کولٹ موٹر سائیکل سوار عملہ کیلئے آلات حوالے کئے۔یہ آلات جائے حادثہ، مقام واردات کے علاوہ ٹریفک کے رُخ کو موڑنے کارکرد ثابت ہون گے۔ مسٹر سی وی آنند نے 138 پٹرول موبائیل کارس اور 190 بلو کولٹ موٹر سائیکلوں کیلئے جیاکٹس، ٹارچ لائیٹس، ڈریاگن لائیٹس، فائبر کی لاٹھیاں اور دیگر اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی۔ اس موقع پر جوائنٹ کمشنر آف پولیس ٹی وی ششی دھر ریڈی، ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر اویناش موہنتی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT