Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / سائبر حملہ روکنے میں امریکی رول پر چین کی تنقید

سائبر حملہ روکنے میں امریکی رول پر چین کی تنقید

بیجنگ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کی میڈیا نے عالمی سطح پر سائبر حملے کو روکنے کے لئے امریکی کوششوں پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں زر تاوان کے لئے کئے گئے سائبر حملے میں پوری دنیا میں تین ملین سے زائد کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں ۔چینی اخبار ‘چائنا ڈیلی’ میں شائع خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو سائبر حملے کی کچھ ذمہ داری اپنے کندھوں پر لینی چاہئے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو ہوئے سائبر حملے سے چین میں 30 ہزار سے زائد اداروں کے کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں۔اخبار نے لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سائبر حملوں کو روکنے کے لئے مناسب کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر حملے کے معاملے میں امریکہ کے پاس چین کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے جس سے چینی تکنیکی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی وہ حمایت کرسکے ۔واضح رہے کہ جمعہ کو ہوئے سائبر حملے نے پوری دنیا کو سکتے میں ڈال دیا ہے ۔ اب تک کا یہ سب سے بڑا سائبر حملہ برائے زرتاوان مانا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT