Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبر کرائم کے 2124 مقدمات کا اندراج

سائبر کرائم کے 2124 مقدمات کا اندراج

قیام ریاست تلنگانہ کے بعد کرائم کی شکایتوں پر موثر کارروائی : وزیر داخلہ
حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سے سائبر کرائم کے 2124 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم کی شکایتوں پر موثر کارروائی کیلئے لوکل پولیس اسٹیشنوں کو عصری بنایا جارہا ہے اور وہ سائبر کرائم کے مقدمات درج کرتے ہوئے ان کی تحقیقات کرسکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ سائبر مقدمات سے متعلق پولیس عہدیداروں اور ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے سی آئی ڈی نے بڑے پیمانے پر پروگرام شروع کئے ہیں۔ حکومت نے سی آئی ڈی اور اضلاع میں سافٹ ویر اور ہارڈ ویر کمانڈ اور کنٹرول سنٹرس کیلئے 5 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شعور بیداری کیلئے اسکول، کالجس اور اہم مقامات پر پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT