Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سائرس مستری اور انیل امبانی کو سرمایہ کاری کی دعوت: کے ٹی آر

سائرس مستری اور انیل امبانی کو سرمایہ کاری کی دعوت: کے ٹی آر

حیدرآباد۔8فبروری ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹاٹاگروپ کے چیرمین سائرس مستری اور ریلائنس انڈسٹریز ( آر آئی ایل ) کے چیرمین مکیش امبانی سے ممبئی میں آج ملاقات کی ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزندکے ٹی راما راؤ نے اپنی ریاست میں صنعت‘ امکنہ اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری امکانات پر سائرس مستری اور انیل امبانی سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ٹاٹا گروپ نے حکومت کی میگا ہاؤزنگ اسکیم میں شمولیت سے اتفاق کیا ہے ۔ مستری نے کہا کہ حیدرآباد میں ٹاٹا نے آئی جی ٹکنالوجی ترقیاتی مرکز قائم کیا جائے گا ۔ ٹاٹا کیپٹل اس شہر میں آئی ٹی مرکز اور تربیتی سنٹر قائم کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے ۔ راما راؤ نے امبانی کو تلنگانہ میں صنعتی ترقی کے امکانات سے واقف کروایا ۔ راما راؤ نے ( تالابوں اور جھیلوں کی بحالی کیلئے) مشن کاکتیہ ‘ ( آبرسانی پروگرام) مشن بھاگیراتا اور ڈبل بیڈروم تعمیر امکنہ جیسی سرکاری اسکیمات کا بھی تفصیلی تذکرہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT