Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / سائرس مستری برطرف، اشاعت حسین نئے ٹاٹا چیرمین

سائرس مستری برطرف، اشاعت حسین نئے ٹاٹا چیرمین

حسین کی تقرری کا فوری اطلاق ۔مستری کو دیگر عہدے سے ہٹانے کی بھی تیاریاں

نئی دہلی 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاٹا سنس نے سائرس مستری کو ہندوستان کی سب سے بڑی سافٹ ویر سرویسس فرم ’ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس‘ (ٹی سی ایس) کے چیرمین کی حیثیت سے ہٹادیا ہے اور اُن کی جگہ اشاعت حسین کو کمپنی کا نیا چیرمین مقرر کیا ہے۔ اِس تقرری کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ یہ اطلاع ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس نے اسٹاک ایکسچینج کیلئے جاری کردہ بیان میں دی ہے۔ جلد ہی اس سلسلہ مین خصوصی جنرل باڈی میٹنگ بھی طلب کی جائے گی۔ ٹاٹا سنس نے کمپنی کو ایک مکتوب کے ذریعہ بتایا کہ فوری اطلاق کے ساتھ مسٹر اشاعت حسین کو مسٹر سائرس پی مستری کی جگہ کمپنی کا نیا چیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسٹر حسین اس وقت تک بحیثیت چیئرمین کمپنی کے اُمور دیکھیں گے جب تک ان کی جگہ کسی نئے چیرمین کا انتخاب عمل میں نہیں آتا۔ قبل ازیں ٹاٹا سنس کے سابق صدر سائرس پی مستری کو آج ملک کی سب سے بڑی سافٹ ویر سروس فراہم کرنے والے کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس (ٹی سی ایس) کے صدر کے عہدہ سے بھی ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ مسٹر حسین کو نیا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹاٹا سنس ٹی سی ایس کا سب سے بڑا حصہ دار ہے ۔ ٹی سی ایس نے کہا ’’ایسی صورت میں مسٹر مستری آج سے ٹی سی ایس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین نہیں ہیں اور مسٹر حسین نئے صدر ہوں گے‘‘۔دوسری طرف ٹاٹا سنس نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسٹر مستری پر کئی الزامات بھی لگائے ہیں، جس سے دونوں کے درمیان جاری تکرار مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔ٹاٹا سنس نے گزشتہ ماہ ہی مسٹر مستری کو گروپ کے صدر کے عہدہ سے ہٹاتے ہوئے سابق صدر رتن ٹاٹا کو عبوری صدر مقرر کیا تھا۔ ٹاٹا سنس اب اپنی دیگر اہم کمپنیوں کے صدر کے عہدہ سے مسٹر مستری کو ہٹانے میں مصروف ہے ۔دریں اثنا تاج گروپ آف ہوٹلس کے مالک ٹاٹا گروپ کی دیگر کمپنی انڈین ہوٹل نے بھی علیحدہ بیان میں کہاکہ اس نے مسٹر مستری کو ڈائرکٹر کے عہدہ سے ہٹانے کے لئے حصص یافتگان کا عام اجلاس طلب ہے۔

TOPPOPULARRECENT