Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا، سریکانت کی آسٹریلین اوپن کوارٹرز میں رسائی

سائنا، سریکانت کی آسٹریلین اوپن کوارٹرز میں رسائی

سڈنی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریو گیمز کیلئے کوالیفائی ہندوستانی شٹلرز سائنا نہوال اور کے سریکانت نے سیدھے گیم کی کامیابیاں درج کراتے ہوئے 750,000 امریکی ڈالر والے آسٹریلین اوپن سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں آج یہاں ترتیب ویمنس اور مینس سنگلز ایونٹس کے کوارٹر فائنلز میں داخل ہوگئے ہیں۔ لندن اولمپکس برونز میڈلسٹ سائنا نے ملائیشیا کی جین وئی گوہ کو 37 منٹ کے مقابلے میں 21-12، 21-14 سے بہ آسانی ہراتے ہوئے اپنا کوارٹر فائنل میچ 2013ء ورلڈ چمپئن اور سکنڈ سیڈ تھائی لینڈ کی رتچانوک اِنتانن کے ساتھ مقرر کرلیا ہے۔ سریکانت جو نہایت مصروف اپریل کے بعد ٹریننگ کے سلسلے میں ایک ماہ کا وقفہ لئے تھے، انھوں نے انڈونیشیا کے سونی کونکورو کو 34 منٹ میں 21-19، 21-12 سے شکست دی۔ تاہم کم عمر تنوی لاڈ اور سمیر ورما کیلئے معاملہ ختم ہوگیا کیونکہ آج پری کوارٹرز میں انھیں متضاد انداز میں ناکامی ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT