Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا ، سال کی خاتون کھلاڑی ایوارڈ کیلئے نامزد ، نمبر دو مقام

سائنا ، سال کی خاتون کھلاڑی ایوارڈ کیلئے نامزد ، نمبر دو مقام

دوبئی ۔4 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سرکردہ شٹلر سائنا نہوال کو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے سال کی خاتون کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے جنھوں نے رواں سال کے کئی مقابلوں میں انھیں ایک مختصر مدت تک عالمی نمبر ایک کے مقام پر اپنا قبضہ برقرار رکھا تھا ، سائنا فی الحال عالمی نمبر دو کے مقام پر ہیں ۔ وہ عالمی نمبر ایک اسپین کی کیرولائینا مارین ، 2014 ء کی فاتح چینی ژہاؤیٹ لاٹی اور باؤ ایزن کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کریں گی ۔ بی ڈبلیو ایف کی جانب سے سال کے کھلاڑیوں کے اعزازات حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان 7 ڈسمبر کو دوبئی ورلڈ سوپر سیریز فائنل کے موقع پر بادیہ گولف کلب میں منعقد شدنی استقبالیہ اور گالاڈنر کے دوران کیا جائے گا۔ بیڈمنٹن کے ویمنس سنگلز میں لگاتار کئی اہم کامیابیوں کے بعد عالمی نمبر ایک کے مقام پر پہونچنے والی وہ پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔ سائنا نے دہلی میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ سیریز کے علاوہ دیگر کئی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی ڈبلیو ایف چمپیئن شپس تک رسائی حاصل کی تھیں ۔ اسپین کی کیرولائینا مارین نے اس سال کے شروع سے آخر تک شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT