Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا ، سندھو ملائیشیا اوپن کے کوارٹر فائنلس میں داخل

سائنا ، سندھو ملائیشیا اوپن کے کوارٹر فائنلس میں داخل

شاہ عالم ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی شٹلرس سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے ملائیشیا اوپن میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اگرچہ متضاد کامیابیاں درج کرائیں لیکن 550,000 ڈالر والے سوپر سیریز پریمیر ٹورنمنٹ میں آج یہاں ویمنس سنگلز کامپٹیشن کے کوارٹر فائنلس تک رسائی حاصل کرلی ۔ سندھو نے ساتویں سیڈ کوریا کی سونگ ہیون کو 47 منٹ کے مقابلے میں 22-20، 21-17 سے خارج کیا ، جس کے بعد سائنا نے ایک اور کوریائی کھلاڑی ہیون جو کو 21-10، 21-16 سے شکست دی جبکہ یہ میچ زائد از نصف گھنٹہ چلا ۔ ورلڈ چمپیئن شپ میں دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ سندھو کو ایشین بیاڈمنٹن چمپیئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں جو حیدرآباد میں کھیلا گیا ، سونگ جی کے مقابل ناکامی ہوئی تھی لیکن آج انھوں نے اس کا بدلہ لے لیا اور کوریائی حریف کے مقابل اپنا باہمی ریکارڈ 5-3 تک بہتر بنالیا ۔ 20 سالہ حیدرآبادی کھلاڑی کا اگلا مقابلہ سابقہ ورلڈ چمپیئن اور دو مرتبہ کی انڈیا اوپن ونر رچانوک انتانون (تھائی لینڈ ) سے ہوگا جبکہ سائنا نے اپنا اگلا میچ تھائی لینڈ ہی کی برانا پراسرسوک سے کھیلیں گی جنھوں نے آل انگلینڈ چمپیئن جاپان کی لوزومی کوکو ہارا (آٹھویں سیڈ) کو 21-12، 22-20 سے شکست دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT