Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا آل انگلینڈ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ‘سندھو کی پیشقدمی

سائنا آل انگلینڈ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ‘سندھو کی پیشقدمی

برمنگھم ۔ 9مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرفہرست شٹلر سائنا نہوال نے دفاعی چمپئن جاپان کی نوزومی اوکوہارا کو آل انگلینڈ اوپن بیاڈ منٹن چمپئن شپ کے افتتاحی مقابلہ میں شکست دے کر نہ صرف حریف کھلاڑی کو باہر کا راستہ دکھایا بلکہ خود دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ۔ عالمی درجہ بندی میں آٹھویں مقام پرفائز سائنا نے نوزومی کو 21-15 ‘ 21-14 سے شکست دیتے ہوئے حریف کھلاڑی کے خلاف اپنے ریکارڈ کو 6-1کے ذریعہ مزید بہتر بنایا ہے ۔ سائنا کے علاوہ ریوو اولمپک میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پی وی سندھو نے بھی کامیاب آغاز کرتے ہوئے 33ویں درجہ کی ڈنمارک کی کھلاڑی میٹے پولسین کو 21-10 ‘ 21-11سے شکست دی ۔ مرد زمرہ کے مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑی ایچ ایس پرونائے نے پہلی گیم میں شکست کے باوجود کیووبن کو 17-21 ‘ 22-20 ‘ 21-19 سے شکست دی ۔ دریں اثناء قومی کھلاڑی کڈمبی سریکانت کو پہلے ہی مرحلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی جیسا کہ انہیں چین کے زوہو جنپنگ کے خلاف 19-21 ‘ 21-19 ‘ 12-21  سے شکست برداشت کرنی پڑی ۔ دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں سائنا کا مقابلہ جرمنی کی فیپین ڈپریس سے ہوگا جب کہ سندھو کی حریف انڈونیشیاء کی ڈینار ڈائہا آسٹن سے ہوگا ۔ پرونائے دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں چینی کھلاڑی ہوبی پیان سے مقابلہ کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT