Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا اور سریکانت آسٹریلن اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

سائنا اور سریکانت آسٹریلن اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

سڈنی ۔ 10 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سائنا نہوال نے کوارٹر فائنل مقابلے میں سخت جدوجہد کے بعد اپنی حریف ریٹچانوک اینٹانون کو شکست دی جبکہ کڈمبی سریکانت نے 750,000 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم کے آسٹریلین سوپر سیریز بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں اپنے شاندار فارم کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ اولمپک برونز میڈلسٹ سائنا اور 2013 ء کی عالمی چمپیئن ریٹچانوک کے درمیان منعقدہ کوارٹر فائنل کافی مسابقتی اور سنسنی خیز بھی رہا ، تاہم اس 56 منٹ طویل مقابلے میں سائنا نے ناقص شروعات کے بعد 28-26، 21-16 کی کامیابی حاصل کی ۔ سائنا کا سیمی فائنل میں مقابلہ یانگ یہان اور تائیزوانگ کے درمیان ہونیو الے کوارٹر فائنل کی فاتح کھلاڑی سے ہوگا ۔ مرد زمرے کے سنگلس مقابلوں میں سریکانت نے کوریائی حریف کھلاڑی کانگ ہی ہیوو کو 21-18، 21-17 سے صرف 36 منٹوں میں شکست دی ۔ گنٹور سے تعلق رکھنے والے کڈمبی کا سیمی فائنل میں مقابلہ کل ڈنمارک کے ہنس کرسٹیان سے ہوگا جنھیں ہندوستانی کھلاڑی نے رواں برس دو مرتبہ شکست دی جبکہ 2014 ء فرنچ اوپن میں کڈمبی کو شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT