Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا اور سندھ ہندوستانی ٹیم میں شامل

سائنا اور سندھ ہندوستانی ٹیم میں شامل

نئی دہلی۔6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی بیڈمنٹ کھلاڑی پی وی سندھو اور لندن اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کرنے والی سائنا نہوال کو 14 تا19 فبروری ابتدائی ایشیاء مکسڈ ٹیم چمپئن شپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سندھو جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے کریئر میں پہلی مرتبہ سید مودی گرانڈ پری گولڈ ٹورنمنٹ لکھنو میں حاصل کیا جبکہ سائنا اپنے نئے سیزن کا آغاز ملیشیاء ماسٹرس سے کریں گی ۔ دونوں ہی کھلاڑی اس وقت بہتر فام میں ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ سنگلز میں شاندار مظاہروں سے وہ ہندوستان کی کامیاب نمائندگی کریں گی۔ علاوہ ازیں ٹنوی لاڈ اور ریتوپورنا داس کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ لیکن مذکورہ ٹورنمنٹ میں ملک کی نمائندگی کے لیے خاتون زمرے کے سنگلز مقابلوں میں صرف ایک ہی کھلاڑی کو موقع دیا جارہا ہے جبکہ مکسڈ ڈبلز میں ان کی شرکت متوقع ہے۔ مرد زمرے کے مقابلوں میں سید مودی گرانڈ پری کولڈ خطاب حاصل کرنے والے سمیر ورما پر ہندوستانی مہم کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ مرد زمرے کے ڈبلز ایونٹ میں بی سمیت ریڈی اور منواٹاری کے علاوہ نوجوان ابھرتے کھلاڑی ست وک سائی راج کے ہمراہ سی شیٹی کو موقع دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT