Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا آسٹریلین اوپن سے ایک قدم دور

سائنا آسٹریلین اوپن سے ایک قدم دور

سڈنی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال رواں سیزن اپنے پہلے خطاب کے حصول سے صرف ایک قدم دور ہے۔ جیسا کہ انھوں نے یہاں آسٹریلین اوپن سوپر سیریز کے خاتون زمرہ کے سنگلز سیمی فائنل مقابلہ میں عالمی نمبر دو چین کی کھلاڑی یہانگ وانگ کو شکست دی۔ ریو اولمپکس سے قبل سائنا کے لئے یہ کامیابی حوصلے بلند کرنے والی ہے کیوں کہ حریف کھلاڑی کے خلاف انھیں 2011 ء ورلڈ چمپئن شپ اور 2012 ء اولمپکس میں شکست ہوئی تھی لیکن آج یہاں سیمی فائنل مقابلہ میں سائنا نے اپنی ہیٹ ٹرک کو 21-8,21-12 سے محض آدھے گھنٹے میں شکست دے دی۔ فائنل میں سائنا کا مقابلہ عالمی نمبر 12 چینی کھلاڑی سانیو سے ہوگا جنھوں نے ہم وطن لی زوری کو شکست دی۔ حیدرآبادی کھلاڑی سائنا 2014 ء میں آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کرچکی ہیں اور فائنل میں سن کے خلاف ان کا ریکارڈ 5-1 ہے جبکہ آخری مرتبہ انھیں 2013 ء میں چینی کھلاڑی کے خلاف شکست ہوئی تھی۔ مرد زمرہ کے سنگلز مقابلہ میں کڈم وی سریکانت کو ڈنمارک کے ہنس کرسٹیان کے خلاف 43 منٹ پر مشتمل مقابلہ میں 20-22 ، 13-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT