Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا درجہ بندی میںدوسرے مقام پرپہنچ گئی

سائنا درجہ بندی میںدوسرے مقام پرپہنچ گئی

نئی دہلی ۔22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان اوپن اور ڈنمارک اوپن سے جلد باہر ہوجانے کا ہندوستان کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال کو نقصان برداشت کرنا پڑاہے جیسا کہ تازہ ترین درجہ بندی میں انہیں نقصان کے بعد پہلا مقام گنوانا پڑا ہے ۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن ( بی ڈبلیو ایف ) کی جانب سے جاری کردہ آج تازہ ترین درجہ بندی میں سائنا نقصان کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہیں ۔ 81782 نشانات کے ذریعہ جہاں سائنا دوسرے مقام پر ہیں وہیں اسپین کی آل انگلینڈ اور عالمی چمپئن کیرولینا مارین نے 1630نشانات کے فرق کے ذریعہ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ مارین کے خلاف سائنا کو ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی جس کے بعد جاپان اور ڈنمارک کے ٹورنمنٹ کے دوسرے ہی راؤنڈ میں سائنا کو میناٹسو مارٹینی کے خلاف ناکامیاں برداشت کرنی پڑی ہیں ۔ دریں اثناء ورلڈ جمپئن شپ میںبرونز میڈل حاصل کرنے والے پی وی سندھو جنہوں نے ڈنمارک اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کرتے ہوئے سوپرسیریز میں پہلی مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے جس کی بدولت وہ بدستور 13ویں مقام پرفائز ہیں ۔مرد زمرے کی سنگلس درجہ بندی میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو نقصانا ت برداشت کرنے پڑے ہیں ۔ جیسا کہ کڈمبی سریکانت ‘ پروپلی کیشپ اور ایچ ایس پرونائے کو بھی نقصان ہوا ہے نیز سریکانت کو چھٹے مقام پرپہنچنا پڑا ہے ۔ علاوہ ازیںکامن ویلتھ گیمس کے چمپئن کیشپ دو مقامات کے نقصان کے بعد اب دستویںمقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ پرونائے کو نقصان کے بعد 17واں مقام برداشت کرنا پڑا ہے ۔ دوسری جانب اجئے جئے رام ایک مقام کی ترقی کے بعد 25ویںمقام پر آگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT