Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

سائنا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - DECEMBER 18: Saina Nehwal of India in action against Sung Ji Hyun of Korea in the Womens Singles during day two of the BWF Destination Dubai World Superseries Finals on December 18, 2014 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Christopher Lee/Getty Images for Falcon)

پیرس ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان اوپن اور ڈنمارک اوپن میں ابتدائی راؤنڈ سے ہی باہر ہونے کے بعد بالآخر سائنا نیہوال نے 2.75 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے فرنچ اوپن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ عالمی نمبر 2 ہندوستانی کھلاڑی سائنا رواں ٹورنمنٹ میں واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے ورلڈ چمپین شپ کی برونز میڈلسٹ میتانی کو 21-19 ، 21-16 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی راٹ چانوک انٹانون سے ہوگا۔ رواں ٹورنمنٹ میں پہلے ہی ہم وطن کھلاڑی ایچ ایس پرونائے، اجئے جئے رام اور ڈبلز میں جوالا گٹا کے ہمراہ اشونی پونپا شکست کے بعد باہر ہوچکی ہیں۔مرد زمرہ کے مقابلہ میں پرونائے کو ہانگ کانگ کے لانگ انگس نے 21-15 ، 21-10 سے شکست دی جبکہ جئے رام دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں چین کے ٹیان ہوئی کے خلاف 18-21 ، 8-21 کی ناکامی برداشت کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT