Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا نہوال ملائیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

سائنا نہوال ملائیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

شاہ عالم ۔ 8 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا سوپر سیریز پریمیر ٹورنمنٹ میں پہلے مقام کی حامل ہندوستانی شٹلر سائنا نہوال نے ایک دشوار گذار مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی لیکن ان کی ہم وطن پی وی سندھو ویمنس سنگلز کے دوسرے مقابلہ میں حریف کے دباؤ کے آگے بے بسی کے ساتھ شکست قبول کرلی ۔ عالمی نمبر 8 سائنا نے تھائی لینڈ کی پورنیپ بورانا پرسرتسک کو 550,000 امریکی ڈالر کے اس مقابلہ کے ابتدائی مرحلہ میں شکست دی ۔ سائنا گزشتہ آٹھ مقابلوں کے دوران پورنپ کو سات مرتبہ شکست دے چکی ہیں۔ اولمپک برونز میڈل یافتہ سائنا کا آئندہ مقابلہ کل چینی تائپی کی تزورینگ سے ہوگا جو ماضی کے پانچ مقابلوں میں سائنا کو شکست دی چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT