Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سائنا نہوال کو شکست ‘ سریکانت اور سندھو پری کوارٹر فائنلس میں داخل

سائنا نہوال کو شکست ‘ سریکانت اور سندھو پری کوارٹر فائنلس میں داخل

ریو ڈی جنیرو ۔ 14 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈکاٹ کام)  ہندوستان اولمپکس جتھ کو آج سب سے بڑا دھکہ لگا جب بیڈ منٹن اسٹار سائنا نہوا آج ریوگیمس  سے خارج ہوگئیں ۔ جن سے میڈل کی توقعات وابستہ تھیں ۔ تاہم سریکانت اور پی وی سندھو نے آج یہاں منعقدہ پری کوارٹر فائنلس کے ایک مقابلہ میں پیشرفت کے ساتھ ہندوستان کی  امیدوں کو باقی رکھی ہے ۔ لندن اولمپکس کی پرونز میڈل یافتہ اور عالمی نمبر پانچ بیڈ منٹن کھلاڑی حیدرآباد کی سائنا نہوال کو جنہیں دائیں کہنی میں خراش ہے آج عالمی  نمبر 61  یوکرین کی ماریہ ہولیٹنا کے مقابلہ 19-21 ‘ 18-21 سے ہار گئیں ۔ منس سنگلز میں سریکانت نے سیوڈن کے ہنری ہرسکائنن کو شکست دی ۔ سندھو نے کنیڈا کی لی کو شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT