Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کا آئی او ایس سے دو سالہ معاہدہ

سائنا کا آئی او ایس سے دو سالہ معاہدہ

نئی دہلی ۔20اگست ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے اسپورٹس مینجمنٹ گروپ آئی او ایس اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ سے دو سالہ معاہدہ کرلیا ہے ۔ اس معاہدہ کے بعد اب آئی او ایس سائنا کے اشتہارات ‘ تقریبات میںشرکت ‘ سفیر ‘ لائسنس ‘ ڈیجیٹل حقوق اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی دستیابی کو یقینی بنانے میں اپنی خدمات فراہم کرے گی ۔اس معاہدہ کے ذریعہ آئی او ایس آئندہ دو برسوں کے دوران تقریباً 25کروڑ کی تجارت کی امید کررہی ہے ۔ سائنا کے علاوہ آئی او ایس سریش رائنا ‘ وجیندر سنگھ ‘ ایم سی میری کوم اور سشیل کمار کے لئے بھی خدمات فراہم کرتی ہے ۔
آسٹریلیا کی پانچویں ٹسٹ میں
بہتر شروعات
لندن۔20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کے اوپنرس ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرس نے پانچویں ٹسٹ میں اپنی ٹیم کو بہترین شروعات فراہم کی ہیں ۔ مذکورہ اوپنرس نے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں پہلی وکٹ کیلئے 110رنز کی پارٹنرشپ نبھائی ۔ اس موقع پر اپنے کریئر کا آخری ٹسٹ کھیل رہے راجرز 7چوکوں کی مدد سے 43رنز بناکر ووڈ کی گیند پر کُک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ تادم تحریر آسٹریلیائی ٹیم نے 40اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 136رنز اسکور کرلئے ہیں اور ڈیوڈ وارنر 9چوکوں کی مدد سے 73رنز پر کھیل رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT