Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کا کیرولینا کو ہرانے کا عزم

سائنا کا کیرولینا کو ہرانے کا عزم

بنگلورو ، 4 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 1 شٹلر سائنا نہوال نے آج کہا کہ آل انگلینڈ اور ورلڈ چمپئن کیرولینا مارین سخت حریف ہے جو کلائی کے بہتر استعمال کی خوبی رکھتی ہے لیکن اسپینی اسٹار قابل شکست ہے اور ہندوستانی اسٹار اپنی حریف کو آئندہ ہفتے شروع ہونے والی جاپان سوپر سیریز میں ہرانا چاہیں گی۔ سائنا نے ’پی ٹی آئی‘ کو یہاں انٹرویو میں کہا کہ کیرولینا سخت حریف ضرور ہے مگر اسے ہرایا جاسکتا ہے۔ ’’میں اسے آل انگلینڈ ٹورنمنٹ سے قبل تین مرتبہ ہرائی اور اس کے مقابل دو بار ہاری ہوں۔ ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں کیرولینا کے مقابل سیدھے گیمس میں ہارنے کے باوجود سائنا نے عالمی نمبر 1 مقام پالیا۔

TOPPOPULARRECENT